صوابی میں سرچ آپریشن،5 منشیات فروش،13 ملزمان گرفتار

صوابی میں سرچ آپریشن،5 منشیات فروش،13 ملزمان گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) چھوٹا لاہور پولیس کا منشیات فروش و اشتہاریوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کر کے05منشیات فروش،ایک اشتہاری سمیت 13ملزمان گرفتارکر کے11021گرام چرس،07عدد ریفل/بندوق،ایک کلاشنکوف،04عدد پستول بمع سینکڑوں کارتوس برآمدکر لیا۔ ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی وضع کردہ ہدایات پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور شفیق احمد بنع پولیس ٹیم،اے ایس آئی انتخاب عالم،اے ایس آئی عامر خان،اے ایس آئی فخر الزمان،اے ایس آئی عرب جان بمع بھاری نفری پولیس اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروش و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی دوران چھاپہ زنی بدنام زمانہ منشیات فروشان گل محمد ساکن زیدہ حال شیخ ڈھیری، محمد طاہر ساکن مانکی،سجاد علی ساکن لاہور،سید ساکن لاہور کو گرفتار کر کے مجموعی طور 11021گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -