خیبر،لوئے شلمان اورپیروخیل قوم میں پہاڑی تنازعہ شدید

خیبر،لوئے شلمان اورپیروخیل قوم میں پہاڑی تنازعہ شدید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں پیر وخیل قوم اور لوئے شلمان قوم کے درمیان اینزر ی پہاڑحد بندی پر مورچہ زن ہو گئے دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر صبح سے دوپہر تک شدید فائرنگ کی پولیس کاروائی کرتے ہوئے دونوں اقوام سے 22افراد کو گرفتار کرکے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا اس سلسلے میں ایس ایچ او لنڈیکوتل ابراہیم شینواری نے بتا یا کہ دونوں اقوام کے درمیان اینری پہاڑ پر عرصہ دراز سے تنازعہ چلا آرہا ہے اس دوران دونوں فریقین کے دوران جئی جرگے بھی ہوئے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا گز شتہ روز دونوں اقوام کے درمیان تنازعہ پر شدت اختیار کر گیا اور ایک دوسرے کے درمیان مورچہ زن ہو گئے اور ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی ایس ایچ او نے بتا یا کہ انہوں پولیس کے بھاری نفری کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے لوئے شلمان قوم سے 13افراد اور پیروخیل قوم سے 9افراد کو گرفتار کرکے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا اور اسلحہ بھ قبضہ میں لے لیا جبکہ مورچہ ختم کئے گئے سیز فائر کرکے (تیگہ) رکھ دیا اور قومی مشران کو جرگہ کرنے کیلئے طلب کیا گیا خیب