متحدہ عرب امارات میں 114 پاکستانی پی آئی اے کی پروازسے پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات میں 114 پاکستانی پی آئی اے کی پروازسے پہنچ گئے

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)متحدہ عرب امارات میں پھنسے114مسافر پی ائی اے کی پرواز نمبرpk8218کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو نوشہرہ جلوزئی قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا مسافروں کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے کورونا ٹیسٹ کے بعد مسافروں کو رحصت کیا جائے گا مسافروں میں دو فیملیاں بھء شامل ہے جسے قرنطینہ سنٹرز میں الگ کمرے دیئے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرۃالعین وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلوزئی انجنیئرنگ یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر میں ابوظہبی سے آئے تمام مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے گی تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ آنے کے بعد گھروں کو بھیجا جائے گا جبکہ اس دوران تمام مسافروں کو کھانے پینے کے ساتھ ساتھ آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے جبکہ دو سے تین دنوں میں تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ موصول ہو جائینگے جن مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی سے نوشہرہ کے آئیسولیشن سنٹرز میں رکھا جائیگا ڈسٹرکٹ پیتھالوجسٹ ڈاکٹر نوید  کی قیادت میں طبی عملے نے تمام مسافر کے کورونا ٹیسٹ کے لئے صواب حاصل کر لئے جبکہ ٹائیگر فورس کے جوانوں نے مسافروں کو فوری طور پر کھانہ فراہم کیا جس پر مسافروں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -