ملکی معیشت مزید کورونا لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی،مقصود انور پرویز
پشاور(سٹی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویزنے کہا کہ کاروبار اور ملکی معیشت مزید کورونا لاک ڈان کی متحمل نہیں ہے جسے فوری طور پر ختم کرکے کاروبار کو ہفتے کے 7 دنوں اور 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹریڈ الائنس فیڈریشن کے صدر امین بابر سینئر نائب صدر ثنا اللہ اور نائب صدر منور خورشید کی سربراہی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران آفتاب اقبال اور احسان اللہ بھی موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ حکومت لاک ڈان کے حوالے سے یکساں پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنائے نہ کہ صرف خیبر پختونخوا میں کاروبار کو صرف 4 دن کھلا رکھنے کی اجازت دینا اس دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ کے ساتھ سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لاک ڈان سے متاثرہ تاجروں اور چھوٹی صنعتوں کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں طویل لاک ڈان کے باعث تاجر برادری کافی پریشان اور مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور حکومت سے موجود لاک ڈان کو برقرار رکھا تو صوبہ میں کاروبار مکمل ختم ہوجائے گا اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ صوبہ کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاک ڈان کو متفقہ SOPs کے تحت فوری طور پر ختم کیا جائے اور تمام کاروبار کو 24/7 کام کرنے کی اجازت دی جائے جس سے کورونا وائرس کے پھیلا کے چانسز کم ہوں گے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کو بھی بزنس کمیونٹی کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ بزنس فرینڈلی پالیسیوں کو بزنس کمیونٹی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر نافذ العمل کی جائیں اس سے قبل فرنیچر مینو فیکچرنگ ڈیلرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ٹریڈرز گروپ خیبر پختونخوا پشاور کے چیئرمین اعجاز علی شاہ وائس چیئرمین عرفان خلیل صدر فیروز شاہ جنرل سیکرٹری احسان نائب صدر مجیب اللہ کی سربراہی میں فرنیچر سے وابستہ تاجروں نے سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویزسے ملاقات کی اور فرنیچر سیکٹر کو موجودہ کورونا لاک ڈان کی وجہ سے تاجر برادری کی مشکلات سے تفصیلا آگاہ کیا۔ سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد یقین دلایا کہ ان کے مسائل اور دیرینہ مطالبات کو حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور انداز میں اٹھائیں گے اور انہیں حل کرنے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز علی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔