پروفیسر محمد جہانزیب خان ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز مقرر

پروفیسر محمد جہانزیب خان ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز مقرر

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے شعبہ نفسیات کے پروفیسر محمد جہانزیب خان کو اپنی معاونت کیلئے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز مقرر کیا ہے وہ یہ زمہ داریاں مستقل ڈین کی تعنیاتی تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔ پروفیسر محمد جہانزیب خان نے کیلیفورنیا یونیورسٹی برکلے سے پوسٹ ڈاک کی ہے جبکہ وہ اس سے قبل سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور شعبہ نفسیات کے چیئرمین بھی رہے ہیں وہ پاکستان سائکلوجسٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں وہ 1990 سے جامعہ پشاور میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں اور اپنے بے پناہ پیشہ ورانہ کارکردگی پر خاص و عام میں جانے پہچانے جاتے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -