ہنگو،اے سی ریونیو کا مشروبات کے گودام پر چھاپہ
ہنگو(بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نعمان وزیر کا سافٹ ڈرنکس جوس کے گودام پر اچانک چھاپہ مارا چھاپے کے دوران سینٹری انسپکٹر نے مشروبات کے مختلف نمونہ جات پشاور لیبارٹری ارسال کردی رزلٹ کے مطابق تمام نمونہ جات غیر معیاری پائے گئے ہیں۔جس پر فوری کاروائی کرتے ھوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نعمان وزیر نیگودام کو سیل کرکے مالک کو بھاری جرمانہ عائد کردی۔ اے اے سی نعمان وزیر نے کہاکہ عوام کو چاہئے غیر معیاری مشروبات خرید اور فروخت اور استعمال کرنے سے سے گریز کریں کیونکہ لیبارٹری رزلٹ نے ایسے تمام مشروبات غیر معیاری قرار دی ہے۔