آبی ذخائر‘آمد و اخراج کی صورتحال

آبی ذخائر‘آمد و اخراج کی صورتحال

  

اسلام آباد۔ یکم جون (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 108300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ پانچ ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 70900کیوسک اور اخراج 70900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد57700 کیوسک اور اخراج70 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد34800کیوسک اور اخراج11000 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1445.36 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.088 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1211.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.095 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.047 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -