بائیو کھاد کی اہمیت میں تیزی سے اضاف
ہ
فیصل آباد (اے پی پی) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگنے والی پھلی دار فصلات سویا بین، چنا، مونگ، ماش،برسیم، مٹر، جنتر، مونگ پھلی وغیرہ کیلئے بائیو کھاد انتہائی مفید پائی گئی ہے جبکہ بائیوکھاد کے استعمال سے پھلی دار فصلات کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کیاجاسکتاہے نیزبائیو کھاد کی اہمیت وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ اس کا استعمال زمین کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی قدرتی زرخیزی کو روکنے میں معاون ثابت ہوا ہے جبکہ بائیو کھاد کے استعمال سے پھلی دار فصلوں کی پیداوار میں 15سے100فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ بائیو کھاد ایسے جرثوموں پر مشتمل ہوتی ہے جس کی زمین میں موجودگی اس کی قدرتی ذرخیزی کو نہ صرف برقرار رکھتی ہے بلکہ موافق حالات میں اسے بڑھانے کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوتی ہے۔