مقررہ نرخ سے زائد پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس سیل کر دیئے جائیں گے، ذوالفقار خان

مقررہ نرخ سے زائد پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس سیل کر دیئے جائیں گے، ذوالفقار ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)عوام کو سرکاری ریٹ 74.52روپے سے زیادہ پر پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپ کو سیل کیا جائے گا اور مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کااظہارایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو بنوں ذوالفقار خان نے ڈی آئی خان روڈ پر پٹرول کے نرخنامے چیک کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ریٹ سے زیادہ پٹرول کی فروخت پر پٹرول پمپ سیل جبکہ مالک کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ لوگوں کی شکایات پر جلد عمل کیا جائے گا اور سرکاری نرخنامے پر پٹرولیم مصنوعات کی خرید فروخت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -