پنجاب، نہری پانی کی چوری روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

پنجاب، نہری پانی کی چوری روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

  

ملتان (اے پی پی)حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں نہری پانی کی چوری روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔چیف سیکرٹری نے صوبہ بھر کی انتظامیہ و پولیس کو کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے۔اس سلسلے میں کمشنر ملتان نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ نہری پانی چوری روک کر کسانوں کی حق تلفی اور سرکاری ریونیو کا ضیاع کو روکا جائے۔تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں فعال کی جائیں۔کمیٹیوں میں شامل پولیس اور انہار کے نمائندے پیٹرولنگ اورکریک ڈاؤن کریں۔پانی چوری ہونے والے مقامات کی مانیٹرنگ کی جائے اور اس فعل کے مرتکب افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان سے واٹر ریکوری چارجز(تاوان) وصول کیا جائے جبکہ پانی چوروں کے خلاف ناقابل ضمانت دفعات کے تحت فوجداری مقدمات درج کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پانی چوروں سے تاوان وصولی اور چالانوں کی رپورٹ بارے ماہانہ رپورٹ بورڈ آف ریونیو کو بھی جمع کروائیں۔

مزید :

کامرس -