ڈائل زیرو کو بااختیار سیلز پارٹنر منتخب کرلیا،فیس بک

  ڈائل زیرو کو بااختیار سیلز پارٹنر منتخب کرلیا،فیس بک

  

کراچی(پ ر)فیس بک نے ڈائل زیرو پرائیویٹ لمیٹڈ کو پاکستان میں فیس بک کے بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس انتخاب کا مطلب ہے کہ ڈائل زیرو پرائیویٹ لمیٹڈ مقامی کاروبار اور اداروں کو مارکیٹ کی مہارت اور تعاون فراہم کرسکتا ہے، بالخصوص موجودہ حالات اور کورونا وائرس کے بعد جب کاروباری ادارے آگے بڑھنے کے لئے اپنا راستہ تلاش کررہے ہوں۔ فیس بک کے APACڈائریکٹر آف ایمرجنگ مارکیٹس جورڈی فورنیز نے کہا، " فیس بک کے لئے پاکستان ایک اہم ملک ہے اور یہ ہماری ترجیح ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ لائیں اور یہاں لوگوں اور کاروباری اداروں کے قریب ہوں۔ اسی وجہ سے ہم پاکستان میں ڈائل زیرو کو فیس بک کے بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر لانے پر خوش ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ڈائل زیرو کی مقامی مارکیٹ میں بہترین مہارت اور گہری معلومات کے ساتھ ہم مقامی سطح پر کاروبار اور اداروں کو بہتر انداز سے تعاون فراہم کرسکیں گے جس سے انہیں مشکل وقت میں ابھر کر زیادہ مستحکم انداز سے سامنے آنے میں مدد ملے گی اور وہ اپنی ترقی کے ممکنہ مواقع سے مزید فائدہ اٹھا سکیں گے۔فیس بک کے بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر ڈائل زیرو پاکستان میں مقامی کاروبار اور اداروں کو اعلیٰ معیار کی فیس بک کی میڈیا کنسلٹنسی بلامعاوضہ فراہم کرنے کی تربیت اور مہارت سے آراستہ ہے۔ وہ فیس بک کی ورکشاپس اور فیس بک کے بلو پرنٹ سمیت پروگرامز اور ٹریننگز میں رسائی کی فراہمی کے بھی قابل ہوں گے۔

جس سے مقامی کاروبار اور اداروں کو نئی اور بنیادی مہارتیں سیکھنے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں، ڈائل زیروکے ذریعے مقامی کاروبار اور اداروں کو مقامی سطح پر پاکستانی کرنسی میں فیس بک پر اپنی تشہیر کیلئے ادائیگی کا بھی موقع میسر آئے گا تاکہ وہ اپنے صارفین کے ساتھ فیس بک کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ڈائل زیرو پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او ضمیر قریشی نے کہا، "فیس بک کی جانب سے بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر منتخب ہونے پر ہم بہت خوش ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب چھوٹے درمیانی کاروبار کے بڑھتے ہوئے ماحول کے ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل انڈسٹری ترقی کررہی ہے۔ ڈائل زیرو کا وعدہ ہے کہ وہ فیس بک کی توسیعی سیلز ٹیم کی کے طور پر کام کرے گی اور اس کا عزم ہے کہ پاکستان میں اشتہارکاروں کو ٹولز، معلومات اور تربیت کے ساتھ جوڑے گی جو فیس بک انہیں بھرپور انداز سے ترقی میں معاونت کے لئے پیش کرتا ہے۔ خصوصی خدمات اور سہولیات کے ساتھ ہمارا ارادہ ہے کہ اپنا کام کرنے والوں کے لئے ایسا کاروباری ماحول تیار کیا جائے جس کے نتیجے میں وہ آخرکار تبدیلی کے محرک بن جائیں گے۔ ہم اس اشتراک سے پرامید ہیں کہ یہ ایک طویل اور باہمی فاہدے کے سفر کا آغاز ہے۔ "

یہاں مزید جانیئے کہ بااختیار سیلز پارٹنرز کس طرح سے مقامی کاروبار میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

https://www.facebook.com/business/m/authorized-sales-partners

ڈائل زیرو پرائیویٹ لمیٹڈ کے بارے میں مزید معلومات ملاحظہ کریں۔

https://dialzero.pk/

مزید :

کامرس -