ایم پی اے فضل شکور خان اور اس کی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

ایم پی اے فضل شکور خان اور اس کی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)ایم پی اے فضل شکور خان اور اس کی اہلیہ میں کرونا وائرس کی تصدیق۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فیروز شاہ کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل شکور خان اور اس کی اہلیہ کا کرونا ٹسٹ پازیٹو آگیا ہے جس کے بعد وہ گھر میں سلف کرونٹائن ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر فیروز شاہ کے مطابق فضل شکور خان کے خاندان کے دیگر افراد کے کرونا سیمپل لئے گئے ہیں جن کے نتائج ایک دو روز میں آجائینگے۔ یاد رہے کہ ایم پی اے فضل شکور خان کے حجرے میں عید کے تینوں روز بڑی تعداد میں لوگ عید کی مبارک باد کیلئے آئے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -