مائیکرو سافٹ پاکستان میں ڈیجیٹل لرننگ کی کلید کیلئے محفوظ تعاون یقینی بنارہا ہے

      مائیکرو سافٹ پاکستان میں ڈیجیٹل لرننگ کی کلید کیلئے محفوظ تعاون یقینی ...

  

لاہو(پ ر)آج، جب کہ پورے دنیا، بشمول پاکستان میں حکومتی لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ سے زیادہ لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ضرورت ہے ہم فاصلاتی تعلیم کی طرف ایک بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔اس سے ورچوئل کلاس رومزبنانے میں مائیکرو سافٹ ٹیمز جیسے تعاون پر مبنی ٹولز کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جن میں تعلیم دینے والے لوگ اپنے طلبہ و طالبات سے بروقت رابطے میں رہ سکتے ہیں "۔یہ اسٹیٹمنٹ مائیکرو سافٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کے رہنما اور سابق صدر نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ تعلیم وہ طاقت ور ترین ہتھیار ہے جو آپ دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ تعلیم میں سرمایہ کاری وہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوتی ہے جو کوئی ملک اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے کر سکتا ہے۔پوری دنیا میں ثانوی تعلیم کے ذریعے 420 ملین لوگوں کو غربت سے نکالا جائے گا جس کے نتیجہ میں معیار زندگی میں نصف سے زیادہ بہتری آئے گی۔صرف ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں اس عرصہ کے دوران1.5 ملین سے زیادہ طلبہ اور ٹیچرزریموٹ لرننگ پلیٹ فارم کی حیثیت سے مائیکرو سافٹ ٹیمزسے استفادہ کر رہے ہیں۔اس قسم کے پلیٹ فارمز کے ذریعے اساتذہ، طلبہ کے ساتھ اسی طرح منسلک رہ کر ان کی مدد کر سکتے ہیں جیسا کہ وہ لائیو میٹنگز میں ذاتی طور پر کرتے ہیں جن میں ویڈیو دکھانے،پریزنٹیشنز شیئر کرنے حتیٰ کہ وہ ورچوئل فیلڈtrips کے لیے باہر سے مقررین کو مدعو کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔مگر جوں جوں طلبہ اور اساتذہ آن لائن آتے ہیں فطری طور پرسیکیورٹی اور سیفٹی کے خطرات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔جب تک کہ ہم خود کو نئے معمولات سے ہم آہنگ کریں اور حکومتیں معیشت کو محفوظ طریقے سے بحال کرنے اور اسکولوں کے بارے میں اپنی حکمت عملی کی طرف ممکنہ واپسی کے لیے اگلے اقدامات اٹھائیں،جن کی شدید ضرورت ہے،بلینڈڈ لرننگ اس امر کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی کہ تدریس کے بعض ایسے غیر اہم پہلو جن کے لیے آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنا ضروری نہیں ہوتا طلبہ کی آن لائن سیفٹی اور سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے موثر طور پر کام کرتے رہیں۔

چنانچہ، تعلیمی اداروں کو یہ بات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کہ طلبہ کی سیفٹی پر نظر رکھنے کے لیے ان ٹولز کو استعمال کرتے وقت ٹھوس پالیسیاں اور پابندیاں اختیار کر کے ڈ یجیٹل لرننگ کے ماحول کو محفوط بنایا جائے اور اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ آن لائن کلاس رومز کام کرتے رہیں اور تعلیم دینے والوں کو وہ ٹولز میسر رہیں جن کی انھیں توجہ کا محور لرننگ ماحول پیدا کرنے کے لیے ضرورت ہے۔مائیکرو سافٹ نے تعلیمی ا داروں کی مدد کے ایک طریقے کے طور پرایک مفصل گائیڈ تیار کی ہے تاکہ ان کے سیفٹی پلانز کے لیے ایک فاؤنڈیشن کے طور پر کام کیا جائے اور تعلیم کو زیادہ با مقصد بناتے ہوئے ٹیچرز، طلبہ اور والدین کو ذہنی سکون حاصل کرنے میں مدد دی جائے۔

مزید :

کامرس -