دھان کی منتخب اقسام پر سبسڈی کی فراہمی جاری

دھان کی منتخب اقسام پر سبسڈی کی فراہمی جاری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت پنجاب کے 15اضلاع گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، جھنگ، نارووال، قصور، چنیوٹ، گجرات، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد اور منڈی بہاوالدین میں دھان کی منتخب اقسام کے بیج پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔یہ سبسڈی صرف منتخب باسمتی اقسام جن میں سپر باسمتی،باسمتی 515،پی کے 1121اور غیر باسمتی اقسام کے ایس کے 133،پی کے 386،اور نیاب اری۔9پر دی جارہی ہے۔ باسمتی اقسام پر 1200روپے فی تھیلہ اور غیر باسمتی اقسام پر 800روپے فی تھیلہ سبسڈی دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق یہ سبسڈی تھیلوں میں موجود واؤچر کے ذریعے صرف رجسٹرڈ کسانوں کو فراہم کی جائے گی۔اس سکیم میں شامل ہونے کے لیے اپنے موبائل فون سے <SPACE>CS0319شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070پر میسج کریں۔غیر رجسٹرڈ کاشتکار رجسٹریشن کے لیے محکمہ زراعت (توسیع)کے مقامی دفاتر سے رابطہ کریں۔ یاد رہے یہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے واؤچر والا تھیلا اپنے قریبی ڈیلر سے طلب کریں۔ ایک کاشتکار زیادہ سے زیادہ دو تھیلوں پر سبسڈی حاصل کرسکے گا۔

کاشتکار دھان کی زیادہ پیداوار کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں۔

مزید :

کامرس -