پیپلز پارٹی کی نظریاتی بنیاد شہید بھٹو کے بعد ختم ہوچکی ہے،ڈاکٹر فائزہ

پیپلز پارٹی کی نظریاتی بنیاد شہید بھٹو کے بعد ختم ہوچکی ہے،ڈاکٹر فائزہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور قومی وطن پارٹی کی خاتون رہنما اور سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نظریاتی بنیاد شہید ذوالفقار بھٹو کے بعد ختم ہو چکی ہے اور پارٹی کی قیادت بھی بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد نہیں رہی،پارٹی میں کارکنان قیادت نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے تاہم پارٹی مین مفاد پرست سیاسی افراد نے قبضہ کیا ہے جنکا نظریہ سے کوئی تعلق نہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے میرے اور میرے خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن موجودہ پیپلز پارٹی میں سوائے مایوسی کے اور کچھ نہیں اور میرے چھوڑنا پارٹی کیلئے شائد پہلی خطرے کی گھنٹی ہے اور مستقبل میں مزید سیاسی لوگ پارٹی کو چھوڑ کر جا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فائزہ رشید نے پشاور پریس کلب میں اپنے دیرینہ سیاسی کارکنان اور قومی وطن پارٹی کے سنئیر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد یہ باتیں ہونے لگی کے بڑی پارٹی چھوڑ کر چھوٹی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ کوئی پارٹی بڑی یا چھوٹی نہیں ہوتی نظریہ اسکو بڑا اور چھوٹا بناتا ہے،انہوں نے کہا کہ میرے والد نے جب پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تھی اُس وقت پارٹی میں 30افراد پر مشتمل تھی جو بعد میں پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ابھر کے سامنے ائی اور الیکشن بھی جیتا۔ڈاکٹرز فائزہ رشید نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی میں نظریاتی سیاست نہیں ہے اسی لئے پارٹی ایک صوبہ تک محدود ہو کے رہہ گئی جبکہ کارکنان کی داد رسی نہیں ہوتی جبکہ کارکنان کے قربانیوں کی خاطر ہی پیپلز پارٹی قائم ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مرکزی حثیت کھو چکی ہے جبکہ پارٹی میں تنطیم سازی کا ڈھانچہ بھی نہیں ہے جو کسی بھی پارٹی کی ریڈ کی ہڈی ہوتی ہے اور پارٹی میں ہر کوئی لیڈر بنا بیٹھا ہے اور ہر طرف تقسیم در تقسیم ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے ہم نے جھیلیں کاٹی،دربدر ہوئے م،صبتیں جھیلی کیونکہ ہم پیپلز پارٹی کے نظریہ کی خاطر سیاست کر رہے تھے جو اب نہیں رہی اور عنقریب پیپلز پارٹی سے مزید افراد بھی چھوڑ کر چلے جائیں گے انہوں نے صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے اور ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دئے ہیں جبکہ صحافیوں پر بحران کی شدید الفاظ میں مذمت کی آخر میں ڈاکٹر فائزہ رشید نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاوہ اور صوبائی صدر سکندر حیات خان شیر پاوہ اور دیگر قائدین کا پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ اپنے صلاحتیوں اور محنت سے قومی وطن پارٹی کے کامیابی کیلئے کام کرونگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -