جندول،مختلف تحصیلوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے حق میں مظاہرے
جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سمیت لوئر دیر کے مختلف تحصلوں میں اورسیز پاکستانیوں کے حق میں اور حکومت کے اندرونی اور بیرونی خارجہ پالسیوں کے خلاف مظاہرے، مظاہرین نے وزیر عظم سمیت انکے تمام کابینے کے خلاف شدید نعرہ بازی سعودی سفارت خانے کا عملہ تبدیل ہونے کے علاہ سعودی عرب میں مقیم بیمارمزدوروں کے علاج کیلئے میڈیکل ٹیم بیجھنے کا مطالبہ کردیا،تفصلات کے مطابق گزشتہ روزجندول تحصیل ثمرباغ سمیت تحصیل منڈ،تمرگرہ اور تحصیل لعل قلعہ میدان سمیت دیگر تحصیلوں میں سعودی عرب میں مزدوری کے غرض سے مقیم لوگوں کے حق اور حکومتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے جس سیاسی پارٹیوں سمیت سماجی تنظیموں تاجر برادری اور دیگرعلاقائی لوگوں نے کثری تعداد میں شرکت کئی احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تحریک انصاف حکوت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئی کہا کہ تحریک انصاف حکومت بنانے کیلئے اورسیز پاکستانیوں نے سعودی عراب سے کروڑوں روپے چندے اکٹھا کرکے بھیج دیا تھا اور تحریک انصاف کو دوبار کامیاب کرایا تھامگر تحریک انصاف حکومت مکمل ناکام ثابت ہوئے ہیں جس نے اورسیز پاکستانیوں کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھایا۔مقررین نے کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عراب میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ہزاروں کے تعداد میں لوگ بھوکے پیاسے بے یاروں مداد گار اپنے کمروں میں بیمار پڑے ہیں اور کئی مزدور لوگ مر چکے ہیں جن کے لاشے بھی مرداخانوں میں پڑے ہیں جسکو اپنے ملک لانے کا کوئی بندوبس نہیں ہے،مقرین نے وزیر عظم سے سعودی عراب میں پاکستانی سفیر کوتبدیل اور سعودی عراب کو میڈیکل ٹیم بیجھنے کا مطالبہ کردیا