حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو یکسر نظر اندازکررہی ہے،زاہد خان

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو یکسر نظر اندازکررہی ہے،زاہد خان

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق سنیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے اورسیز پاکستانیوں کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک میڈیا گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کی لاشیں بے یارومدد گار پڑی ہے لیکن بد قسمتی سے سفارت کار اور حکومت اورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں پاکستانی سفارت خانہ کے اہلکاروں نے پاکستانیوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا نیا کاروبار شروع کیا ہے اور ان سے بھاری رقم بٹور رہے ہے انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اپنی زمہ داریاں نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے نا اہلی اور کوتاہی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے انہوں نے کہا موجودہ سلیکٹیڈ حکومت اورسیز پاکستانیوں سے چندہ تو لیتے ہے لیکن اب مشکل حالات میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹر قوم پر نااہل حکمران مسلط کرنے پر قوم سے معافی مانگے انہوں نے کہا کہ نا اہل۔ حکمران قوم سے کئے گئے وعدے پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکمران قوم کی خدمت نہیں کر سکتے تو انہیں حکومت کرنے کا کوء حق نہیں اور وہ قوم سے معافی مانگ کر گھر چلے جائے۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -