یونیورسٹی آف انجینئرنگ کو ایس او پیز کے تحت جزوی طور پر کھول دیا گیا

یونیورسٹی آف انجینئرنگ کو ایس او پیز کے تحت جزوی طور پر کھول دیا گیا

  

پشاور(سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت جزوی طور پر یکم جون سے کھول دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق تدریسی شعبہ جات و انتظامی سیکشن ہیڈ زکم سے کم ضروری سٹاف کیساتھ دفتری امور انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں ایک اہم آن لائن میٹنگ گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس کا اہتمام رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان نے کیا تھا جنہوں نے اجلاس کا ایجنڈ ا بھی پیش کیا۔ وائس چانسلر نے رجسٹرار،تمام فیکلٹی، ڈائر یکٹر ایڈمشن، ڈینز، ہید آف ڈیپارٹمنٹس اور ایڈمین سٹاف کے کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کورنا وائرس کی وجہ سے جس صورت حال کا سامنہ ہے اس میں آپ لوگ کم سے کم سٹاف کیساتھ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلباء ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان تک معیاری تعلیم پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ماسٹر ڈگری اور فائنل ائیر انڈر گریجویٹ کے آن لائن کلاسز کا اجراء ہم پہلے ہی سے اپریل میں کر چکے جبکہ باقی سمسٹر ز کیلئے آن لائن کلاسز کا اجراء آج یکم جون سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ حکومت کی جانب سے جو بھی احکامات جاری ہونگے اس پر بھر پور عمل کیا جائے گا۔ رجسٹر ار ڈاکٹر خضر اعظم خان نے تمام سٹاف پر زور دیا کہ سماجی فاصلہ رکھیں، ہاتھ ملانے،گلے ملنے سے پرہیز کریں اورحکومت کی جانب سے جاری کردہ دیگر ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کیلئے انہوں نے دو کمیٹیاں بھی بنائی ہیں جو ان ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -