فیصل آباد، سابق چیئر مین یوسی نے غیرت کے نام پر حاملہ بیٹی اور داماد کو قتل کر دیا

فیصل آباد، سابق چیئر مین یوسی نے غیرت کے نام پر حاملہ بیٹی اور داماد کو قتل کر ...

  

فیصل آباد (کرائم رپورٹر) بٹالہ کالونی کے علاقہ میں غیرت کے نام پر باپ نے بھائیوں اور سابق یوسی چیئرمین کے ساتھ مل کر اپنی حاملہ بیٹی اور داماد کو قتل کردیا ملزمان تہرے قتل کے بعد فرار ہوگئے۔ بٹالہ کالونی پولیس نے مقتول کے والد محمد رمضان کی مدعیت میں 8ملزمان کے خلاف قتل سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور مقتول میاں بیوی کو آبائی قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ آبادی جھنڈا سنگھ کے رہائشی رفاقت کی بیٹی فوزیہ نے امداد گارڈن کے رہائشی حامد کے ساتھ گھر سے بھاگ کر کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرتے ہوئے اپنی رہائش بھوآنہ میں اختیار کرلی تھی‘ گزشتہ روز فوزیہ کے والد رفاقت‘ 2بھائیوں شوکت‘ اشفاق اور ان کے پانچ ساتھیوں سابق یوسی چیئرمین عثمان منج‘ سمیع اللہ‘ غازی‘ علی رضا اور آفتاب نے بھوآنہ سے حامد اور فوزیہ کو اسلحے کے زور پر اغواء کرلیا اور آبادی جھنڈا سنگھ میں لاکر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں فائرنگ کرکے حامد کو قتل کردیا اور فوزیہ کا منہ کپڑے سے دبا کر قتل کردیا‘ مقتولہ فوزیہ حاملہ بھی تھی اور ملزمان قتل کے بعد گھروں کو تالہ لگا کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی۔

قتل واردات

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -