فیصل آباد، سابق ایم این اے مہر عبدالرشید کی نماز جنازہ ادا،سپردخاک

  فیصل آباد، سابق ایم این اے مہر عبدالرشید کی نماز جنازہ ادا،سپردخاک

  

فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے مہر عبدالرشید کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کر دی گئی۔شہر بھر کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے نماز جنازہ ادا کی، جن میں سابق صوبائی وزیر و جنرل سیکرٹری فیصل آباد ڈویژن حاجی محمد اسحاق۔ سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں۔ سابق سٹی صدر رانا محمد مشتاق خاں، سابق مئیر راجہ صفدر حسین۔ سابق ایم پی اے ملک اصغر علی قیصر۔ سابق ایم پی اے ملک اسماعیل سیلا۔ سابق ڈپٹی میئر علاؤالدین بٹ۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ میاں عرفان منان۔ سنئیر رہنما ماسٹر اشفاق احمد۔ سیکرٹری اطلاعات سٹی رانا خاور جاوید۔ محمد اطہر شریف۔ چوہدری انتظار عدیل تاج۔ سابق سیکرٹری اطلاعات میاں ظفر اقبال طاہر۔ ملک سعید ساجد۔ نائب صدر سٹی میاں اسلام باری۔ محمد زمان خان۔ افتخار حلیم رضا۔ شیخ یاسین۔ چوہدری جان محمد ورک۔ علیم پرویز۔ چوہدری عباس گجر۔ حذیفہ راجپوت کے علاؤہ سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہر عبد الرشید کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہر عبد الرشید انتہائی مشکل حالات میں بھی پیپلز پارٹی پنجاب کے ایک جیالے کے طور پر ثابت قدم رہے ہیں۔ انہوں نے بد ترین دور میں بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی سفر میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑا اور بحالی جمہوریت کے لئے عظیم جدوجہد کا حصہ بنے رہے،خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد، سنئیر نائب صدر چوہدری اسلم گل نے بھی مہر عبد الرشید کے ورثاء سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ان کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے صدر رانا نعیم دستگیر خاں نے سٹی تنظیم کے عہدیداران کے ہمراہ غلام محمد آباد والے قبرستان میں مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

اظہار تعزیت

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -