پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے فوائد سے عوام محروم ہیں، مفتی محمد نعیم

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے فوائد سے عوام محروم ہیں، مفتی محمد نعیم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیٹرولیم منصوعات میں کمی کے فوائد سے غریب محروم ہیں،مالدار طبقے کوہی فائدہ پہنچایا جارہاہے، ٹرانسپورٹیشن سمیت ہر چیز دن بدن مہنگی ہوتی جارہی ہے، لاک ڈاؤن سے پریشان عوام کا مہنگائی کے ذریعے بچا کچا نوالہ چھینا جارہاہے۔ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے ساتھ دیگر اشیاء کی قیمتوں پر توجہ دینا بھی حکومتی ذمہ داری ہے۔ پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے تاجروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں جہاں تاجر براداری خود مشکلات کی شکار ہے وہی پر ان پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہیں وہ اپنے تاجر بھائیوں کو عوام کی اس مجبوری کا فائدہ اٹھانے نہ دیں ایسے عناصر کو صفوں سے باہر کریں جو عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر گراں فروشی کے مرتکب ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ، تجارت کو اسلامی اصولوں اور شریعت کی پاسداری کرتے ہوئی کی جائے تو وہ عبادت تاجر اپنی عبادت کو ضائع ہونے سے بچائیں،انہوں کہاکہ دنیا اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے ایک طرف لاک ڈاؤن نے معیشتیں تباہ کردی، دوسری جانب اربوں لوگ بے روزگارہوگئے ہیں،ترقی یافتہ ممالک میں لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں سہولیات دی جارہی ہیں جبکہ ہمارے ہاں عوام کی اس مجبوری کافائدہ اٹھاکر منہ کا نوالہ بھی چھینا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی خوش آیند ضرور ہے لیکن حکومتی ذمہداری بنتی ہے وہ اس کے فوائد غریب و نچلے طبقے تک پہنچانے کیلئے بھی اقدامات کرے جس پر افسوس حکومتوں کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -