فیس بک نے ڈائل زیرو کو بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر منتخب کرلیا

  فیس بک نے ڈائل زیرو کو بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر منتخب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیس بک نے ڈائل زیرو پرائیویٹ لمیٹڈ کو پاکستان میں فیس بک کے بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اس انتخاب کا مطلب ہے کہ ڈائل زیرو پرائیویٹ لمیٹڈ مقامی کاروبار اور اداروں کو مارکیٹ کی مہارت اور تعاون فراہم کرسکتا ہے، بالخصوص موجودہ حالات اور کورونا وائرس کے بعد جب کاروباری ادارے آگے بڑھنے کے لئے اپنا راستہ تلاش کررہے ہوں۔ فیس بک کے APACڈائریکٹر آف ایمرجنگ مارکیٹس جورڈی فورنیز نے کہا، " فیس بک کے لئے پاکستان ایک اہم ملک ہے اور یہ ہماری ترجیح ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ لائیں اور یہاں لوگوں اور کاروباری اداروں کے قریب ہوں۔ اسی وجہ سے ہم پاکستان میں ڈائل زیرو کو فیس بک کے بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر لانے پر خوش ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ڈائل زیرو کی مقامی مارکیٹ میں بہترین مہارت اور گہری معلومات کے ساتھ ہم مقامی سطح پر کاروبار اور اداروں کو بہتر انداز سے تعاون فراہم کرسکیں گے جس سے انہیں مشکل وقت میں ابھر کر زیادہ مستحکم انداز سے سامنے آنے میں مدد ملے گی اور وہ اپنی ترقی کے ممکنہ مواقع سے مزید فائدہ اٹھا سکیں گے۔"فیس بک کے بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر ڈائل زیرو پاکستان میں مقامی کاروبار اور اداروں کو اعلیٰ معیار کی فیس بک کی میڈیا کنسلٹنسی بلامعاوضہ فراہم کرنے کی تربیت اور مہارت سے آراستہ ہے۔