سلیکٹڈ حکومت نے کراچی کے عوام کیلئے کیا کیا؟عاجز دھامراہ

      سلیکٹڈ حکومت نے کراچی کے عوام کیلئے کیا کیا؟عاجز دھامراہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کے مینڈیٹ کے دعوے تو بہت کرتی ہے مگرکراچی کے عوام کیلئیانہوں نے کچھ نہیں کیاہے۔ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت نے ان دو سالوں میں کراچی کی عوام کیلئے کیا کیا ہے وہ کراچی کی عوام جاننا چاہتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک گروپ اگر صبح پریس کانفرنس کرتا ہے تو دوسرا اسے گرانے کیلئے شام کو پریس بریفنگ کیلئے کھڑا ہوجاتا ہے اورشاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کی جنگ میں عوام کو باتوں کے ذریعے بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے سندھ کے عوام کے ساتھ تو سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہوا ہے مگر دیگر صوبوں میں جو تاریخی کام سرانجام دیئے ہیں اسے بیان کرنے سے ان کی زبانیں کیوں قاصرہیں۔ پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی سمیت پورے صوبے کیلئے تاریخی کام سرانجام دیئے ہیں اور یہ سچ ہے کہ پیپلز پارٹی باتوں سے زیادہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کو اگر سندھ حکومت سے اتنی تکلیف ہے تو وہ وفاق میں بیٹھے اپنی حکومت سے مدد کیو نہیں فراہم کرلیتی اور اسے براہ راست کراچی کی عوام کو کیوں مہیا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت ہنگامی اقدامات نہ اٹھاتی تو پی ٹی آئی نے کرونا پر سیاست کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا تھا اور عوام کی مدد اور ریلیف فراہم کرنے کے بجائے محض باتیں ہی کرنی تھی۔