علماء کرام نے سانحہ ادلب کو طاغوتی سازش قرار دیا ہے، علماء اہلحدیث

  علماء کرام نے سانحہ ادلب کو طاغوتی سازش قرار دیا ہے، علماء اہلحدیث

  

کراچی(پ ر) امیر جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی، نائب امیرجماعت پروفیسر حافظ محمد سلفی، علامہ عبدالخالق فریدی، مولانا محمدانس مدنی، مولانامفتی عبدالوکیل ناصر، مولانا قاری ابراہیم جوناگڑھی، مفتی حافظ محمد صہیب شاہد، مولانا حافظ محمد نعیم راشد،اور پاکستان کے مدارس کے مدیران، علماء کرام، مشائخ اور دینی مدارس کے طلباء برادری کی بڑی تعداد نے سیدنا عمر بن عبدالعزیز اور ان سے ملحقہ قبروں کی بے حرمتی پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ، اس سازش کے پس پردہ اسلام دشمن عناصر کارفرما ہیں۔انہیں اسلامی اور ملکی قوانین کے تحت قرار واقعی سزا دی جائے۔ اور شامی جرنیل کو سرعام پھانسی دی جائے، جس نے قبروں کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے خلاف ایک نئی سازش کی بنیاد ڈالی ہے۔مولانا سلفی نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہان اور پاکستان کے صدر اور وزیراعظم اس سانحہ کا فوری نوٹس لیں، اور حکومت پاکستان قوم کو اصل حقائق سے جلد آگاہ کرے۔ تاکہ دشمنان اسلام اس دلخراش واقعے سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔مولانا سلفی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے، کہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہان اس طاغوتی سازش کو بے نقاب کرنے کی سر توڑ کوشش کریں، تاکہ اس عظیم سانحہ کا تدارک کیا جاسکے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -