اغوا کئے جانے والا بچہ اور لڑکی بازیاب

  اغوا کئے جانے والا بچہ اور لڑکی بازیاب

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ایک مغوی بچے اور لڑکی کو بازیاب کرالیا ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق منگھوپیر انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران مغوی بچہ محمد عاطف کو بازیاب کرایا گیا جبکہ اغواکار ذیشان کی گرفتاری عمل میں آئی،ملزم ذیشان کو منگھوپیر چنگی ناکہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق دوسری کارروائی میں منگھوپیر سے اغوا ہونے والی لڑکی کو ملیر سے بازیاب کرایا گیا،مغوی لڑکی اور بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں درج ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -