انوار احمد زئی ملک کا ایک قیمتی سرمایہ تھے،محمد طارق حسن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے ضیاء الدین بورڈ کے ڈائریکٹر و سابق چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ انوار احمد زئی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک بہترین ماہر تعلیم تھے اور ملک کے لیئے سرمایہ تھے ان کی اچانک اس دار فانی سے رخصت ہونے کی خبر کسی سانحہ سے کم نہیں مسلم لیگی رہنما سینیٹر بوستان علی ہوتی نے کہا کہ مرحوم ایک نفیس و محبت کرنے والے انسان تھے ملک ایک اچھے ماہر تعلیم سے محروم ہوگیا صادق شیخ، فیصل علی بلوچ نے کہا کہ انوار احمد زئی کے انتقال سے خالی ہونے والا خلاء کوئی پر نہیں کرسکتا ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وہ نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ وہ کالم نویس بھی تھے دین کی خدمت میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے دینی حلقوں میں بھی بہت مقبول شخصیت تھے ان کی شخصیت کے کئی پہلو تھے اور سب پر آپ عبور رکھتے تھے دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمی