فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹرز سمیت 155 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹرز سمیت 155 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف‘ نرسز سمیت 155افراد فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے خدمت خلق کرنے کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور فیصل آباد کی 4تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز‘ محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر‘ ایک ہسپتال کے ایم ایس اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اپنے بچوں سمیت کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جبکہ الائیڈ ہسپتال میں سہولیات کے فقدان ہونے پر شعبہ میڈیسن کے پی جی ڈاکٹرز نے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد شب و روز عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے دوران شعبہ میڈیکل سے تعلق رکھنے والے سرکاری ہسپتال کے ایک ایم ایس‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال‘ اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن ڈاکٹر یاسر یعقوب اور ان کے 2بچوں سمیت تقریباً155سے زائد ڈاکٹرز‘ نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس طرح تحصیل تاندلیانوالہ اور سٹی فیصل آباد کے اسسٹنٹ کمشنر کے بعد تحصیل سمندری کے اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان اور تحصیل جڑانوالہ کے اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ان کو سرکاری رہائش گاہ میں قرنطینہ کردیا گیا اور ان کے دیگر سٹاف کے بلڈ نمونے لے لئے گئے ہیں۔ الائیڈ ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کی نشاندہی کی تو وائس چانسلر نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو صورتحال کا علم ہی نہیں ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر چوہدری نے ڈاکٹرز کو یقین دلایا کہ وہ جلد از جلد تمام وسائل پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔
کورونا مبتلا