کراچی طیارہ حادثہ، پیپلز پارٹی کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ

کراچی طیارہ حادثہ، پیپلز پارٹی کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی طیارہ حادثے کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، نفیسہ شاہ نے ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرکے طیارہ حادثے پر بحث کا مطالبہ کردیا۔پیر کو طیارہ حادثے سے متعلق تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔اس موقع پر نفیسہ شاہ نے کہاکہ حالیہ حادثے سمیت ملک میں دس برسوں میں ہوائی حادثوں کے چار واقعات پیش آ چکے ہیں، ملک میں حالیہ واقعہ پی آئی اے طیارے کا دوسرا افسوسناک حادثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے طیارہ حادثات کی رپورٹس تاحال جاری نہیں کی گئیں، حادثات نے سول ایوی ایشن کی کارکردگی سمیت اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔
نفیسہ شاہ