پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکہ کیلئے براہ راست پرواز روانہ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکہ کیلئے براہ راست پرواز روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا کیلئے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی،پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکہ سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکی شہر نیو جرسی پہنچے گا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر امریکا روانہ ہوئی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مستقل بنیادوں پر اجازت ملی تو پی آئی اے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
پی آئی اے