حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کا رپویشن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کا رپویشن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا،سروسز ایکٹ میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے آئندہ 6 ماہ کیلئے ہڑتال اور احتجاج پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت و پیدوار کی درخواست پر وزارت داخلہ نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں لازمی سروسز ایکٹ کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی سمری میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے آئندہ 6 ماہ کیلئے ہڑتال اور احتجاج پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی۔کورونا وائرس کے دوران عوام کو اشیائے خوردونوش فراہم کرنے میں تعطل سے بچنے کیلئے لازمی سروسز ایکٹ لاگو ہوگا اور لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہونے کے بعد ہڑتال اور احتجاج کرنے والے ملازمین کو برطرف اور گرفتار کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن میں لازمی سروسز ایکٹ کی منظوری دے گی۔

فیصلہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -