پسما ندہ علاقوں کو ترجیح حاصل ہے، ڈاکٹر امجد علی

پسما ندہ علاقوں کو ترجیح حاصل ہے، ڈاکٹر امجد علی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں صوبہ کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، تاکہ وہ بھی ترقی کی دوڑ میں باقی علاقوں کے شانہ بشانہ آسکیں۔ ایم این اے سلیم الرحمان کے ہمراہ خزانہ محلہ بریکوٹ، سوات میں گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں میں صوبے کے بعض علاقوں کو ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کیا گیا تھا، تاہم اب تحریک انصاف کی حکومت میں ان علاقوں میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں تمام تر فیصلے میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں۔ اور وسائل کی تقسیم میں کسی خاص علاقے کو نوازنے کے بجائے سب اضلاع کو یکساں ترقی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریکوٹ کے تمام علاقوں میں بہت جلد بجلی اور گیس کنکشن سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -