باجوڑ کے تحصیل سلارزئی پشت بازار میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا

باجوڑ کے تحصیل سلارزئی پشت بازار میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ کے تحصیل سلارزئی پشت بازار میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔ پیر کے دن مسمی صابر خان ساکن ضلع صوابی حال مقیم پشت بازار کو بشیر نامی شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کے بیٹے نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے قاتل کا پیچھا کیا اور ملزم کو زخمی کردیا۔ مقامی لوگوں نے ملزم کی مدد کرنیوالی خاتون بھی گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردی۔ باجوڑ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق باجوڑپولیس نے تجارتی مرکزپشت بازارمیں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے صابرخان کوفائرنگ کرکے قتل کرنیوالا ملزم بشیرکوموقع پرگرفتارکرلیا۔ مقتول کی نشاندہی اوربرقعہ میں قاتلوں کو ہتھیارمہیاکرنے والی خاتون بھی گرفتار کرلی گئی جبکہ تیسرے ملزم عبداللہ کی تلاش جاری ہے۔ صابرخان ساکن ضلع صوابی حال مقیم پشت بازارمیں قتل کیے جانیکی اطلاع ملتی ہی ڈی پی او باجوڑپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرتحصیل سلارزئی کے تمام داخلی وخارجی شاہراہوں پرناکہ بندیاں قائم کئے گئیں،ملزمان کی گرفتاری کیلئے باجوڑپولیس کے کویک رسپانس فورس(کیو آر ایف) کے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں۔ ملزم بشیرمحمداوربرقعہ میں ملزمان کوہتھیارفراہم کرنیوالی خاتون عمبرین بی بی ساکنان ضلع صوابی موقع پر گرفتارکئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -