تیمر گرہ، اے این پی کا اور وسیز پاکستانیوں کی مشکلات بارے احتجاجی مظاہرہ

تیمر گرہ، اے این پی کا اور وسیز پاکستانیوں کی مشکلات بارے احتجاجی مظاہرہ

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) اورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے خلاف اے این پی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کی ہدایت پر عوامی نیشنل پارٹی لوئر دیر نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے شہید چوک تیمرگرہ میں احتجاجی مظا ہرہ کیا مظا ہرین نے بینرز اورکتبے اٹھا رکھے تھے جس پر اورسیزپاکستانیوں کی حمایت میں نعرے درج تھے احتجاجی مظا ہرہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر حسین شاہ یوسف زئی، اے این پی لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری ملک محمد زیب خا ن، سنئیر نائب صدر ملک سجادیوسف زئی، عمران ٹا کور، عبدالرشید خان، حنیف خان، حیدر خان، ملک الفت حیات خان، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کو رونا وائرس کی وجہ سے اورسیز پاکستا نیوں کی حالت زار اور انہیں درپیش مشکلات پر گہرے دکھ اورتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب، اما رات، ملیشیاء، قطر سمیت خلیج ممالک میں پاکستانیوں اور خصوصا پختونوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور وہ کرب سے گزر رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے سعودی عرب کے سفار ت خانہ اور سیز پاکستانیوں کے مسائل ومشکلات حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے بڑے پیمانے پر اورسیزپاکستانی بیمار اور یار ومدد گار ڈیروں میں پڑے ہیں جبکہ سر د خانہ میں ان کی لاشیں پڑے ہوئے ہیں لیکن ان کی وطن واپسی کا کوئی بندوبست نہیں انھوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی تنہا نہیں اے این پی ان کے ساتھ ہے انھوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کی خون پسینہ کی کمائی کا پاکستانی معشیت میں اہم رول ہے انھوں نے کہا کہ خلیج ممالک سے بھارت کے لئے ہوا ئی جہاز کی ٹیکٹ700 ریال جبکہ پاکستان کے لئے 3500ریال لیا جارہا ہے جوکہ ظلم اور نا نصافی ہے انھوں نے کہا کہ اور سیز پاکستا نیوں اور جان بحق افراد کی وطن واپسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاکر فوری طور پر ٹھوس اقدامات اٹھا ئے جائے بصورت دیگر وزیر اعظم ہاوس کا گھیراو کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -