اے سی باڑہ کے مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کی ہدایت

اے سی باڑہ کے مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کی ہدایت

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد کا باڑہ کے مختلف پیٹرول پمپوں پر چھاپے۔ کسی کو ذخیرہ اندوزی، اور سرکاری ریٹ سے زیادہ فروخت کرنے کی اجازات نہیں دینگے۔ضلعی انتظامیہ عوام کو سہولیات اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد نے کہا کہ عوامی شکایت پر ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندازوں اور گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لے گا کیونکہ ہم کسی کو مصنوعی مہنگائی اور عوام کی تذلیل نہیں ہونے دینگے انہوں نے پیٹرول پمپوں کی مکمل چیکنگ کیا اور کہا کہ عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے عوام کو سہولیات دیئے جائے انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان کو ماسک نہ پہننے والوں کو پیٹرول نہ ڈالنے کی احکامات بھی جاری کیں اس موقع پر روڈ سائیڈ بنائے گئے بڑے بڑے ہوٹلوں کی چیک آپ بھی کیا گیا جن ہوٹلوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیلدار باڑہ محمد آصف اور چیف کلرک شباب بھی ہمراہ تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -