تیمرگرہ،کار اور بائیک میں تصادم،1 جاں بحق،1 زخمی
تیمرگرہ(بیورورپورٹ) لوئر دیر پولیس تھانہ کے معیار کے حدود میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار جانبحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی پولیس زرائع کے مطابق تھانہ معیار کے حدود میں حنفیہ کے مقام پر موٹر سائیکل اورکار میں تصادم ہوا جس میں 15 سالہ موٹر سائیکل سوار شہزاد ولد عثمان ساکن ثمر باغ موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ حادثہ میں 18 سالہ عاقب اللہ شدید زخمی ہو کر معیار ہسپتال منتقل کیا گیا معیار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی