نادرا سنٹرز کی ڈبل شفٹ کل سے بحال‘شہری خوش

  نادرا سنٹرز کی ڈبل شفٹ کل سے بحال‘شہری خوش

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) نادرا کا شفٹ سسٹم کل سوموار سے بحال ہوگا‘بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے مسئلے کے باعث نادرا دفاتر بھی بند کردئیے گئے تھے‘پھر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سائلین کی بائیومیٹرک تصدیق کے لئے نادرا سنٹرز صبح10تا4بجے 6(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

گھنٹے کے لئے کھولے گئے تھے‘ مختصر ٹائمنگ کے باعث نادرا سنٹرز پر شدید رش ہوگیا تھا اور کرونا سے حفاظت بارے حکومتی ایس او پیز نظرانداز ہوگئے تھے۔ اس پر حکومت نادرا سنٹرز کی شفٹیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘کل بروز سوموار سے نادرا سنٹرزکی شفٹیں بحال ہوجائیں گی اور سنگل شفٹ والے سنٹرز صبح8تا3بجے جبکہ ڈبل شفٹ سنٹرز میں پہلی شفٹ صبح8تا3بجے اور دوسری شفٹ دوپہر3تارات10بجے ہوگی۔نادرا ہیڈ کوارٹرز کے اوقار کار وہی رہیں گے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -