افسران وملازمین تعلیم کے فون بند‘ حکام شدید برہم

افسران وملازمین تعلیم کے فون بند‘ حکام شدید برہم

  

ملتان(سٹا ف رپورٹر) افسران وملازمین تعلیم کے فون بند‘ حکام نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا‘محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے افسران و ملازمین کو چھٹیوں کے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

دوران موبائل فون بند رکھنے پر پابندی لگادی، تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے تما م اساتذہ اور تعلیمی افسروں کو اپنے موبائل فون کھلے رکھنے کی ہدایت کی ہے، اسٹیشن سے باہر جانے سے قبل بھی افسران کیلئے اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین نے چھٹی کے ساتھ ساتھ موبائل فون بھی بند کر دیئے تھے جس پرمحکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹس لے لیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -