ضلع کچہری ملتان کی توسیع، جولائی میں تعمیرات کاباقاعدہ افتتاح
ملتان ( خصو صی رپورٹر )کچہری کو توسیع دینے کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ضلع کچہری ملتان میں منعقد ہوئی۔ضلعی کورٹس میں بلڈنگ گرانے اور نئے کورٹ کمپلیکسں تعمیر کرنے کی تقریب میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
زاہد اقبال، سینئر سول جج انتخاب عالم، صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری، جنرل سیکرٹری غلام نبی طاہر چوہان نے شرکت کی۔ضلع کچہری کو دی جانیوالی توسیع کے لیے اینٹی کرپشن، عدالت مال خانہ کی بلڈنگز شامل ہیں۔عمارات کو گرا کر از سرِ نو تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے کہا کہ کچہری توسیع کے لئے ہمارے پاس فنڈ آ گئے ہیں، جولائی میں تعمیرات کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا، کورٹس اور چیمبرز کا وزٹ کیا ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد اسی بار میں ہی آنا ہے،کوشش ہے بہتر سے بہتر کام ہو،صدر بار نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی کاوشوں کا مشکور ہوں، تمام وکلاء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،سیکرٹری بار نے کہا کہ ایک مہینے میں پراسس مکمل ہو جائے گا، پہلے مرحلہ میں 24 عدالتیں اور عدالتی اہلکاروں کے کمرے بنائے جائیں گے، نئی بننے والی بلڈنگ کے بیسمنٹ پر پارکنگ پلازہ بھی بنایا جائے گا۔
افتتاح