ڈاکو زاہد دلانی کی ہلاکت، جرائم پیشہ عناصر پھرسرگرم، لوگوں پرحملے

      ڈاکو زاہد دلانی کی ہلاکت، جرائم پیشہ عناصر پھرسرگرم، لوگوں پرحملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل روجھان بدنام زمانہ ڈاکو زاہد دُلا نی کی ہلاکت کے بعد اُس کے بھائیوں اور گینگ کے دیگر افراد نے چک کپڑا میں راہوڑای قوم کے افراد کا جینا دوبھر کردیا راکٹ لانچروں کے ذریعہ حملہ کرکے اُن کے گھروں کوجلاء دیا را(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ہواڑی قبیلے کے کئی خاندان بچوں،عورتوں سمیت سامان ٹرالیوں پر لاد کر روجہان شہر میں پناہ لینے کیلئے پہنچ گئے پو لیس کی بھاری نفری دریائی کچے کے علاقہ چک کپڑا میں پہنچ گئی پولیس ترجمان کی جانب سے واٹس ایپ مسیج،روجھان میں صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان متاثرین کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ ڈاکوؤں نے عام شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے اب بھی ہماری قوم کے درجنوں افراد اس بستی میں پھنسے ہوئے ہیں اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اورپو لیس کے اعلیٰ حکام سے بستی میں پھنسے خاندانوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنا نے کا مطا لبہ کیا ہے دوسری جانب پو لیس ترجمان نے واٹس ایپ مسیج میں کہا ہے کہ پو لیس سرکل روجھان کی بھاری نفری متاثرہ بستی میں پہنچ چکی ہے اب ان ڈاکوؤں کودو بارہ گھسنے کی جرات نہیں ہوگی واضح رہے کہ درجنوں مقد مات میں پولیس کومطلوب بدنام زما نہ اشتہاری ڈاکوزاہددُلا نی کی مخبری راہواڑی قبیلے کے افراد نے پو لیس کوتھی جہاں یہ ڈاکو مارا گیا تھا اب اُس گینگ کے افراد نے راہواڑیوں کی بستی پر حملہ کرکے گھر جلاء دیئے تھے جس پر درجنوں خا ندان نقل مکا نی کرکے روجھان شہر میں منتقل ہو گئے ہیں۔