میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، 126بجلی چوروں کورگڑا

  میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن، 126بجلی چوروں کورگڑا

  

ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 126بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ83ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر27لا کھ36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔16مقدمات درج کرلیے گئے۔29مئی 2020?ء کو ملتان(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

میں 21گھریلو صارفین کو25085یونٹس چوری کرنے پر489395 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 26گھریلوصارفین کو29629یونٹس چوری کرنے پر380095روپے جرمانہ،وہاڑی میں 8گھریلو صارفین کو9283یونٹس چوری کرنے پر156454روپے جرمانہ، بہاولپور میں 8گھریلو صارفین کو10991یونٹس چوری کرنے پر211700 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 14 گھریلوصارفین کو9571یونٹس چوری کرنے پر133846 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 29گھریلو صارفین کو39838یونٹس چوری کرنے پر587000روپے جرمانہ اور 16ایف آئی آرز درج، مظفر گڑھ میں 11گھریلو صارفین کو9816 یونٹس چوری کرنے پر144519روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 6گھریلوصارفین کو5724یونٹس چوری کرنے پر78650روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 3 گھریلوصارفین کو44032یونٹس چوری کرنے پر554620روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -