وہاڑی: مسلح افراد کی پولیس پارٹی پرفائرنگ، زیرحراست 2ڈاکو ہلاک

  وہاڑی: مسلح افراد کی پولیس پارٹی پرفائرنگ، زیرحراست 2ڈاکو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پولیس تھانہ صدر کی حدودچک نمبر222ای بی کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکووں نے پولیس پارٹی پرمبینہ فائرنگ کردی,فائرنگ سے پولیس حراست میں 2 ڈاکو شدید زخمی ہوگئے,ہسپتال منتقل کرنے دوران دونوں ڈاکو دم توڑ گئے فائرنگ سے پولیس گاڑی کے ٹائر بھی برسٹ ہوگئے ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ نے ڈی ایچ کیو(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

ہسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ بوریوالا کے نواحی گاوں کے رہائشی سرفراز احمد اور افتخار نامی ملزمان پولیس تھانہ صدر میں جسمانی ریمانڈ پر تھے گزشتہ روز پولیس پارٹی چک نمبر 222ای بی سے ملزمان کی نشاندہی پر ریکوری کرکے واپس آرہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ سے پولیس حراست میں موجود دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی گاڑی کے ٹائر بھی برسٹ ہوگئے ملزمان کوزخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان ضلع بھر کے مختلف تھانوں کے13 سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور دوسرے اضلاع سے ملزمان کا ریکارڈ اکھٹا کیاجا رہا ہے ڈی ایس صدر نے بتایا کہ ملزمان نے رمضان المبارک میں پولیس ملازم کے ساتھ دوران ڈکیتی اس کی رائفل بھی چھینی تھی ملزمان کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالہ کی جائیں گی۔
ہلاک