ڈیرہ: حنیف پتافی کاٹیچنگ ہسپتال کادورہ، بی ایس ایل لیب کا بھی معائنہ

  ڈیرہ: حنیف پتافی کاٹیچنگ ہسپتال کادورہ، بی ایس ایل لیب کا بھی معائنہ

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر) ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں فنی خرابی دور کرنے کے بعد بی ایس ایل تھری لیب کو فنکشنل کر د یاگیا ہے. کورونا وائرس کے ٹیسٹ شروع کر دیئے گئے. مشیر صحت محمد حنیف (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے بی ایس ایل لیب کو خود چیک کیا. متعلقہ ماہرین سے معلومات حاصل کیں. مشیر صحت نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں بی ایس ایل تھری لیب فنکشنل ہونے سے مقامی طو رپر کورونا ٹیسٹ کی سہولت میسر آ گئی ہے. ٹیسٹ رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جاسکے گا. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو کورونا وائر س سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں تاہم عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں. مناسب سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے ساتھ حفاظتی اقداما ت کیے جائیں علاوہ ازیں مشیر صحت نے مثبت کیس کے بعد صحت یاب ہونے والے ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور کور ونا وائر س سے چھٹکارہ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ مشیر صحت محمد حنیف پتافی،کمشنر ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق راکھی گاج ویگن حادثہ کے زخمیوں کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے انہوں نے رات گئے ہسپتال میں موجود رہ کر زخمیوں کی عیادت اور تیمارداری کی اورٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں.مشیر صحت محمد حنیف پتافی،کمشنر ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ تمام زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج معالجہ کیا جائیگا۔تمام زخمیوں کی بہتر نگہداشت یقینی بنائی جائے گی۔

معائنہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -