رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کاکرونا وائرس ٹیسٹ پازٹیو
ملتان (نیوز رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے ذرائع کے مطابق ملک محمد عامر ڈوگر نے نشتر ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا رزلٹ پازیٹو آگیا ہے ملک محمد عامر ڈوگر نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر گھر پر ہی آیسولیشن اختیار کر لی ہے۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے صحت یابی کیلئے دعائیں کی ہے۔