پی ایچ اے ملتان:60کنٹریکٹ ملازمین مستقل، مٹھائیاں تقسیم

پی ایچ اے ملتان:60کنٹریکٹ ملازمین مستقل، مٹھائیاں تقسیم

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان میں سکیل پا نچ سے آٹھا رہ تک کے 60 کنٹریکٹ ملا زمین کو مستقل کر دیا گیا ہے. درجہ چہارم کے تین سو سے زائد ملا زمین کی کو ا یف کی جا نچ پڑ تا ل مکمل کر لی گئی ہے. ان ملا زمین کو بھی جلد مستقل کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے پی ایچ اے ہیڈ آفس میں ملا زمین سے خطا ب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان قمر زمان قیصر انی, چیئرمین (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ,ڈایر یکٹر ایزمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثر اور وائس چیئرمین پی ایچ اے ملتان اقبال سیفی بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ملا ز مین کے لئے آج بہت خوشی کا دن ہے. ان سے کیا ہوا وعدہ پو را کر دیا ہے. ملا زمین مز ید محنت اور لگن سے ذمہ داریاں سر انجام دیں. پی ایچ اے کا شہر کی خوبصورتی میں اہم کردار ہے. ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان قمر زمان قیصر انی نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے. کلین اینڈ گرین مہم کو بہترین انداز سے آگے بڑھا رہے ہیں. ملا زمین مز ید محنت سے ادارہ کو مضبوط کریں. چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ملازمین کا درینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے. ادارہ کے ملازمین نے لاک ڈاؤن اور عید پر بھی مستعدی سے ذمہ د اریاں سر انجام دیں ہیں. جو قا بل تحسین بات ہے. ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثر نے کہا کہ عہدہ پر آنے کے بعد سے ملا زمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں. ملا زمین کی مستقلی ایک سنگ میل ہے. اداہ جلد ترقی کی منازل طے کرے گا۔

مٹھائیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -