حکومت ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے، مرزا ناصر بیگ

  حکومت ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے، مرزا ناصر بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں ،گوگڑاں (نمایندہ پاکستان)سابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر کھیل سابق چیئرمین معدنیات پاکستان مرزا محمد ناصر بیگ نے چند روز قبل لودھراں سمیت جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کی طرف سے غریب کسانوں کی کپاس آم مکئی کو شدید نقصان پہنچانے پر موجودہ مشکل حالات میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سردار عثمان بزدار سے جنوبی پنجاب کے کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا، مرزا محمد ناصر بیگ نے کہا کہ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
غریب آدمی کی زندگی پہلے بھی کارونا وائرس کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھی غریب کسانوں کی رہی سہی کثر ٹڈی دل نے آچانک حملہ کرکے نکال دی ہے اس وقت سب سے زیادہ کسان پریشان ہیں پہلے کسانوں نے کپاس کو بیجا مگر وہ کپاس بھی ٹڈی دل نے حملہ کرکے کے ختم کردی ہے۔ مرزا محمد ناصر بیگ نے مزید کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ اتے رہتے ہیں مگر جب بھی مشکل وقت ایا تب بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا میں نے جتنی بھی لودھراں کی عوام کی خدمت کی نیک نیتی سے کی۔
ناصر بیگ