نوجوان قتل، حادثات میں بچے سمیت 3افراد جا ں بحق
ملتان،رحیم یارخان،شاہ جمال، ڈہرکی (نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثات میں 4سالہ بچہ جاں بحق،8افراد کو تشویشناک حالت (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے بستی لاڑ کے رہائشی محمد حسن،دس سالہ محمد عمران روڑ پر جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے،محمد احسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ محمد عمران کو تشویشناک حالت میں نشتر منتقل کیا گیاجبکہ موٹرسائیکل ڈرائیور فرار ہوگیا دریں اثنا اسی تھانہ کی حدود ہائی ایس ملتان سے بستی ملوک آرہی تھی جس کو ڈرائیور محمد عمران عرف مانو چلارہا تھا کہ سامنے سے جاتے ہوئے ٹرک سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں فضل عباس، اقبال، غلام یسین، سمیرا بی بی زخمی ہوگئے جہنیں ریسکیو1122کی مدد سے موقع پر طبی امداد دینے کے بعد نشتر منتقل کیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور مظہر اقبال کو پکڑ کر متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے اڈا قریشی حاصل پور کے رہائشی تصور، حبیب اللہ اور دانیال کار میں سوار ہوکر گھر جارہے تھے کہ کار کے سٹیرنگ وہیل نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث کار روڑ پر الٹ گئی اور زخمی ہوگئے جہنیں ریسکیو1122نے موقع سے طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا،پولیس نے واقعات کے متعلق کارروائیاں شروع کردی ہے۔دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑگئی۔ چک نمبر 50عباسیہ جناح آبادی تحصیل لیاقت پور کا عبدالرحمن اپنی والدہ پیرو مائی بیوہ پٹھانا موہانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ چک نمبر 26عباسیہ چوک میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر دے ماری۔ جس کے نتیجے میں پیرو مائی اورعبدالرحمن زخمی ہوئے پیرو مائی کو سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ پائی اورگذشتہ روز دم توڑ گئی۔ہسپتال عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد پیرومائی کی نعش تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 55 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا صادق آباد کا رہائشی 55 سالہ جان محمد اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔نہر میں تیرتی خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد کرلی گئی پولیس تھانہ شاہجمال کو اطلاع ملی کی خاتون کی نعش مظفرگڑھ کینال میں ہیڈ 76 کے مقام پر موجود ہیجس پر پولیس نے ریسکیو 1122کی مدد سے ریسکیو کر کے قبضہ میں لے لی لاش کافی روز پرانی ہونے کی وجہ سے پھول کر بری طرح سے مسخ ہو چکی تھی جس کی وجہ سے شناخت بھی نہ ہو سکی لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ پوسٹ مارٹم کے لئیے منتقل کر دیا گیا۔ڈہرکی کے نواحی علاقہ میں کورا?ی برادری کے دو گرپوں کے درمیان چلنے والی دیرینہ دشمنی کے باعث مخالف گروپ مسلح افراد حیات پتافی کے قریب لنک روڈ پرپہلے سے گھات لگاگئے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔