تعلیمی بورڈکے جعلی پرموشن کارڈ ز مارکیٹ میں زیرگردش‘ مافیا متحرک

    تعلیمی بورڈکے جعلی پرموشن کارڈ ز مارکیٹ میں زیرگردش‘ مافیا متحرک

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈملتان کے جعلی پرموشن کارڈز مارکیٹ میں آگئے‘ چیئرپرسن نے سخت نوٹس لے لیا‘ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے طلبا کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

(بقیہ نمبرصفحہ6پر)کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فراڈیے متحرک ہوگئے ہیں اورجعلی پرموشن کارڈ جاری کردئے ہیں جس پر چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر شمیم اخترسیال نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ ابھی کسی قسم کا پروموشن کارڈ جاری نہیں کیا گیا‘ حکومت کی پالیسی ابھی زیر غور ہے‘ اس پر کام ہورہا ہے‘ حتمی فیصلہ ہوتے ہی پالیسی بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی، طلبہ سوشل میڈیا پر جھوٹی اطلاعات پر یقین نہ کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -