سکول کھولنے کے معاملے پر حکومت پریشانی میں گھر گئی

    سکول کھولنے کے معاملے پر حکومت پریشانی میں گھر گئی

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)سکول کھولنے کے معاملے پر حکومت پریشانی میں گھر گئی‘ اساتذہ نے سکول نہ کھولنے کا مطالبہ کردیا، اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ پریپ(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

سے آٹھویں تک کے طلباء کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔پرائمری اور مڈل سکول نہ کھولے جائیں۔ کورونا ایس او پیز بنانا آسان ہیں‘ ان پر عمل درآمد کوئی نہیں کرتا، موجودہ حالات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،عوام بازاروں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں پر کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کر رہے۔ سکولوں میں کس طرح ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جا سکتا ہے؟ طلباء کو روزانہ ماسک اور سینٹائزر مہیا نہیں کیے جاسکتے۔تعلیمی ادارے کھولے گئے تو طلباء اور والدین کی بڑی تعداد کورونا وائرس اور شدید گرمی سے متاثر ہوسکتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -