شیخ رشید ایٹمی دھماکوں سے قبل فرار کا جرم قبول کر چکے ہیں،میڈیا کلپ دکھائے،رانا ثناء

شیخ رشید ایٹمی دھماکوں سے قبل فرار کا جرم قبول کر چکے ہیں،میڈیا کلپ ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ کا کہنا ہے مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والے آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔وزیر ریلوے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

شیخ رشید احمد کے ایٹمی دھماکوں سے متعلق بیان کے رد عمل میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ پٹاخہ پھٹنے پر گھر میں بیٹھ جاتے ہیں وہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں، مشکل وقت میں وفادار ی بدلنے والا آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہا ہے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ قوم کو وہ وڈیو کلپ دکھائے جائیں جس میں شیخ رشید نے ایٹمی دھماکوں سے قبل بھاگ جانے کا جرم قبو ل کیا تھا۔رانا ثنا للہ نے کہا کہ قوم کا آٹا چینی چور نیازی، خسرو اور ترین کرپٹ مافیا ہیں۔ عمران خان اور شیخ رشید کی مشترک نشانی ’جھوٹ‘، ’یوٹرن‘ اور ’ابن الوقتی‘ ہے، شیخ رشید آج اس کا ترجمان ہے جو اسے چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھا۔ ریل حادثوں میں شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ قاتل شیخ رشید سے حساب مانگ رہے ہیں۔

رانا ثناء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -