احمد پور سیال: پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل کا کروناٹیسٹ پازٹیو، عبدالرحیم مظفرگڑھ منتقل، ساتھی گھر میں قرنطینہ

    احمد پور سیال: پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل کا کروناٹیسٹ پازٹیو، عبدالرحیم ...

  

احمدپورسیال (نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل عبدالرحیم کی کورونا رپورٹ مثبت ہونے پر مظفر گڑھ منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز احمدپورسیال (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کے نواحی علاقہ جوائنہ بنگلہ پیٹرولنگ پوسٹ پر تعینات اہلکار ارشد خان نے بتایا کہ کانسٹیبل عبدالرحیم کے والد کو مظفر گڑھ میں بخار ہوا اور دوران چیک اپ ٹیسٹ میں کورونا رپورٹ مثبت آئی جسپر پورے خاندان کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عبدالرحیم کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ کی ٹیم نے متاثرہ کانسٹیبل کو سخت حفاظتی انتظامات میں ضلعی کورونا آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا اور اس کے ساتھ دوران ڈیوٹی گشت کرنے والے اے ایس آئی ریاض خان،، کانسٹیبلان محمد آصف، محمد ریاض، محمد فیاض کا بھی ٹیسٹ کر کے انہیں گھروں پر قرنطینہ کر دیا گیا تاہم انکی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے -

مزید :

ملتان صفحہ آخر -